• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149749

    عنوان: ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں رقم منتقل کرنے کی جو سہولیات کمپنیاں فراہم کرتی ہیں ، ان کا شرعی حکم کیا ہے ؟

    سوال: ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں رقم منتقل کرنے کی جو سہولیات کمپنیاں فراہم کرتی ہیں ، ان کا شرعی حکم کیا ہے ؟ واضح رہے کہ اس رقم منتقلی کے لئے مذکورہ کمپنیاں کچھ معاوضہ بھی مقرر کرتی ہیں مثلا ۵ روپے منتقل کرنے کے ۳ روپے بطور معاوضہ۔ ۲۔ ایک سہولت کمپنی یہ فراہم کرتی ہے کہ اگر آپ کے موبائل میں پیسے نہیں ہیں اور آپ کو کسی سے موبائل کے ذریعہ رابطہ کرنا ہے تو آپ کمپنی سے لون (قرض) لے سکتے ہیں مگر پھر جب کبھی آپ اپنے موبائل میں پیسے ڈلواتے ہیں تو وہ کمپنی اپنا قرض مع کچھ زائد رقم خود بخود وصول کر لیتی ہے ۔ تو کیا یہ صورت درست ہے ؟ زحمت فرماکر قدرے وضاحت سے جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 149749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 880-854/L=7/1438

    (۱) کمپنی رقم منتقل کرنے کی جو سہولت دیتی ہے اگر اس کے عوض کچھ رقم لے تو اس کی گنجائش ہے۔

    (۲) اس صورت میں چونکہ روپے کا تبادلہ روپے سے نہیں ہوتا بلکہ روپے کا تبادلہ اس منافع سے ہوتا ہے جو کمپنی ٹاک ٹائم کی شکل میں دیتی ہے، یہ سودی اسکیم نہیں ہے، اس لیے بوقت ضرورت اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند