متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 175607
جواب نمبر: 175607
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:341-224/sd=5/1441
صورت مسئولہ میں آپ نے اشتہارات کے ذریعے نفع کمانے کی تفصیل نہیں لکھی، بہرحال! اشتہارات اگرچہ جائز اشیاء کے ہوں؛ لیکن اشتہار عموما تصویر پر مشتمل ہوتا ہے اور تصویر بھی اشتہار کا ایک بنیادی جزء ہوتی ہے؛ اس لیے تعاون علی الاثم کی بناء پر کمائی کا یہ ذریعہ درست نہیں ہے، کوئی دوسرا مباح کام اختیار کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند