• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62081

    عنوان: بیوی کی دوری پر کیا شوہر مصنوعی طورر پر اپنی خواہش یا شہوت کو سیکس فلم دیکھ کر پوری کرسکتاہے یا نہیں؟

    سوال: بیوی کی دوری پر کیا شوہر مصنوعی طورر پر اپنی خواہش یا شہوت کو سیکس فلم دیکھ کر پوری کرسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 62081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 38-38/Sd=2/1437-U سیکس فلم دیکھنا سخت ناجائز و حرام ہے، اس میں دینی نقصانات کے ساتھ ساتھ دنیوی بھی بہت سے نقصانات ہیں، اس لیے مذکورہ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کرنا ناجائز ہونے کے ساتھ غیر مفید بھی ہے، اس میں جنس کی تسکین نہیں ہوتی، جنسی تسکین کا پاکیزہ طریقہ بیوی ہی سے ملاقات کرنا ہے، اس لیے آپ بیوی کو ساتھ میں رکھنے کی کوشش کریں اور اُس کی غیر موجودگی میں اپنے کو مفید کاموں میں مشغول رکھیں، بے کار اور خالی نہ رہیں، اگر ممکن ہو تو کبھی کبھی روزہ بھی رکھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند