• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153961

    عنوان: کیا قرض کی ادائیگی کے لے بینک سے لون لینا جائز ہے ؟

    سوال: حضرت کیا قرضے کی ادائیگی کے لے بینک سے لون لیا جا سکتا ہے اس صورت میں کہ لیندار کی طرف سے ادائیگی کا اصرار ہو؟

    جواب نمبر: 153961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1365-1267/H=12/1438

    سودی قرض بینک سے لینا بھی حرام ہی ہے سودی قرض کے لین دین پر اس کے لکھنے اور اس کی شہادت دینے پر قرآن کریم اور حدیث شریف میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، دنیا وآخرت میں سخت عذاب کا موجب ہے معلوم نہیں اصرار کس درجہ کا ہے خود مبتلا بہ شخص کو کیا کیا مجبوریاں درپیش ہیں؟ جس شخص کا معاملہ ہے وہ خود اپنی مجبوریوں کی تفصیل صاف صحیح واضح انداز پر لکھ کر معلوم کرلے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند