• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605875

    عنوان:

    کوئی حیا باختہ لڑکی اس لیے بچے پیدانہ کرنا چاہے کہ بچے بددین ہوں گے؟

    سوال:

    اگر کوئی کنواری لڑکی سے اتنی بے حیا ئی ہو جتنی کہ کسی معربی رقاصہ سے ہوتی ہے اور وہ اس نیت سے ایسے شخص سے نکاح کرنا چاہتی ہے جو پہلے سے بااولاد ہو تا کہ اس سے کوئی اولاد کی خواہش نہ کرے کیونکہ اسے خود سے انتہائی گناہگار اور بدکردار اور کسی جھنمی کو پیدا نہیں کرنا تو کیا اس کی یہ شرط جائزہے کہ وہ کوئی اولاد پیدا نہیں کرے گی اور اگر اس کی یہ شرط مانی نہیں جاتی تو وہ شادی سے انکار کرتی ہے کیونکہ وہ کہتی ہے کہ اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے وہ جھنم کی عذا پیدا نہیں کرنا چاہتی۔ کیا اس کی یہ شرط جائز ہے؟

    جواب نمبر: 605875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1313-939/B=01/1443

     شریعت اسلام میں یہ شرط اور یہ نظریہ صحیح نہیں ہے۔ کسی عورت کے ساتھ نکاح توالد اور تناسل کے لئے ہی کیا جاتا ہے تاکہ دونوں سے اولاد پیدا ہو، اور اور اولاد کا سلسلہ بڑھے، اور قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی زیادتی پر فخر کریں گے۔ لیکن عورت کو چاہئے کہ نیک و دیندار بننے کی کوشش کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند