• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55602

    عنوان: ہومیو پیتھی کے اکثر دوائی پر لکھا ہوتاہے ” الکوحل“ جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ ان میں الکوحل شامل ہے تو کیا ان کا کھانا جائز ہے؟

    سوال: ہومیو پیتھی کے اکثر دوائی پر لکھا ہوتاہے ” الکوحل“ جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ ان میں الکوحل شامل ہے تو کیا ان کا کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 55602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1721-1448/B=11/1435-U ہومیوپیتھک کی تمام دواوٴں میں یا تو الکوحل یا افیون، یا کچلہ ملا ہوا ہوتا ہے یہ چیزیں دوا میں تیزی پیدا کرنے کے لیے ڈالی جاتی ہیں، الکوحل مختلف چیزوں سے بنتا ہے، کوئلہ، سبزی آلو وغیرہ سے بھی بنتا ہے یہ الکوحل اگر تھوڑی مقدار میں ملا ہوا ہو جس سے نشہ نہ آتا ہو تو اس دوا کے استعمال کی گنجائش ہے، اوراگر انگور، منقی، چھوہارے کھجور کی شراب سے الکوحل تیار کیا گیا ہے تو ایسے الکوحل کی آمیزش سے وہ دوا ناپاک وحرام ہوجاتی ہے، اسکا کھانا خواہ قلیل مقدار میں ہو یا زیادہ مقدار میں جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند