متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 11709
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں ہمارا کمپیوٹر دیزائننگ کا تقریباگیارہ سال سے کام ہوتاہے جس کے اندر تصویر جاندار غیر جاندار دونوں کا استعمال ہوتاہے اور ہم کو اس کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ اس لیے ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ یہ کام صحیح ہے یا نہیں؟

جواب نمبر: 11709
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 482=350/ل
کمپیوٹر سے جاندار کی تصویر کی ڈیزائننگ کرنا جائز نہیں، سخت گناہ کا کام ہے، غیرجاندار کے تصویر کی ڈیزائننگ کی شرعا اجازت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند