متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 66181
جواب نمبر: 6618131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 996-1035/L=9/1437 اللہ تعالی آپ کے والد کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے او رجنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت
آپ مجھ کو کوئی دعا اور وظیفہ دے دیں تاکہ اللہ میرے لیے میرا کرایہ کا بزنس بطور
مکمل ملکیت کے خریدنا آسان بنادے کیوں کہ میں کرایہ ادا کرنے کی طاقت نہیں
رکھتاہوں۔ (۲)میں اور
میری بیوی کالے جادو کے زیر اثر ہیں تعویذ کے بہت سارے علاج کے بعد تھوڑا اچھا ہوا
لیکن آج بھی ہفتہ میں ایک دن وہ پاگل کی طرح ہوجاتی ہے۔ وہ گزشتہ سات سال سے برقعہ
میں رہتی ہے، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہے، منزل پڑھتی ہے اور کچھ دوسری دعائیں بھی
پڑھتی ہے۔ الحمد للہ میری بچی عالمہ ہے اور دوسری لڑکی دارالعلوم میں ہے۔ میرے
لڑکے کے لیے دعا کریں وہ بھی دارالعلوم جارہا ہے جس کا افتتاح شیخ زکریا رحمة اللہ
علیہ نے کیا تھا۔ (۳)اگر
ہم مکان تبدیل کرلیں تو کیا اس سے اچھا ہوجائے گا۔ ایک عرب عالم نے ہم سے کہا کہ
اگر ہم اس کا معنی (تعویذ جو کہ عدد کے ساتھ بنایا جاتا ہے) نہیں جانتے ہیں تو تعویذ
شرک ہے۔ ایک ہندوستانی عالم نے منی میں ہم سے کہا کہ تم گارڈن کے درخت کاٹ ڈالو اسی
وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ۔کبھی میرا لڑکا جس کی عمر سولہ سال ہے ناراض ہوجاتا ہے۔
ہم سب منزل پڑھتے ہیں۔ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں او رہماری رہنمائی فرماویں۔
رشتے میں رکاوٹ دور ہونے کا وظیفہ
5437 مناظراپنی پسند کے رشتہ کے لئے کوئی عمل بتلادیں
4092 مناظر