• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 38155

    عنوان: روزگار کا مسلہ

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا کوئی بھی کام نہیں ہورہا ہے ۔ نہ تو میرے باہر جانے (گلف) وغیرہ کا کام ہو رہا ہے اور نہ تو یہاں ہندوستان میں کوئی ملازمت مل رہی ہے ۔ مہربانی فرما کر آپ کوئی ذکر وغیرہ بتلائیں۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 38155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 626-540/B=5/1433 آپ صبح اور شام 100-100 مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ اللّہُمَّ أَکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اول وآخر ۳-۳ بار درود شریف بھی پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند