• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 9374

    عنوان:

    کیا نیک صالحہ اور قبول صورت بیوی کے لیے دعا کرسکتے ہیں؟ کیا اس کے لیے کوئی ذکر ہے؟

    سوال:

    کیا نیک صالحہ اور قبول صورت بیوی کے لیے دعا کرسکتے ہیں؟ کیا اس کے لیے کوئی ذکر ہے؟

    جواب نمبر: 9374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2429=405/ ھ

     

    (۱) اس کے لیے تو بہت زیادہ اہتمام او ردلسوزی کے ساتھ دعاء کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ دنیا و آخرت کی بھلائیوں کا بہت بڑا حصہ نیک صالحہ اور قبول صورت بیوی سے وابستہ ہے، شیخ سعدی رحمہ اللہ تعالی رحمة واسعة نے فرمایا ہے :           زبان خوب و فرماں برو بارسا                 کند مرد درویش را بادشاہ

    اس شعر کا حاصل یہی ہے کہ خوبصورت فرماں بردار ارو نیک صالحہ بیوی فقیر کنگال شوہر کو دنیا کی نگاہ میں بادشاہ بنادیتی ہے، بلکہ بادشاہ کو بھی وہ سکون نصیب نہیں ہوتا کہ جو شوہر کو ہوتا ہے۔

    (۲) اپنی مادری زبان میں آدابِ دعاء کی پوری رعایت کے ساتھ دعاء کرنا اصل ہے اور اس کے علاوہ دعاء میں کثرت سے رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (پ:۲) رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (پ:۱۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند