متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 13014
میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے الگ ہوچکے
ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ میرے ساتھ اچھا معاملہ نہیں کرتے ہیں۔ اور وہ دوسری
عورتوں کے ساتھ سوتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ ان کو کیسے گھر واپس لائیں گے
او رمیں یہ بھی جاننا چاہتی ہوں کہ ان کو گھر لانے کے لیے کیا پڑھوں اور ان کو ان
کی غلطی کا احساس ہو او روہ صرف اپنے گھر والوں کو یاد کریں اور ان سے محبت کریں
اور ہمارے ساتھ رہیں۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں میں ان سب کے بارے میں بہت
زیادہ پریشان ہوں۔

جواب نمبر: 13014
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 811=761/ب
عشاء کی نماز کے بعد باضو شوہر کے گھر کی طرف رُخ کرکے یَا عَزِیْزُ- یَاعَزِیْزُ 200 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اول وآخر تین 3-3 بار درود شریف بھی پڑھ لیں۔ 40 روز تک یہ عمل کریں اور پڑھنے کے بعد دعا بھی کرلیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند