• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 606492

    عنوان:

    نیند میں ہاتھ پیر جکڑے ہوئے محسوس ہونا

    سوال:

    حضرت میں جب نیند میں ہوتا ہو تو مجھے ایسا محسوس ہوتا کی کوئی میرے ہاتھ پیر چہرہ آنکھ کو پکڑتا ہے نہ میرے ہاتھ پیر ہلتے ہے نہ میں کچھ بول پاتا نہ میری آنکھ کھلتی ہے میں کوشش کرتا ہوں ہاتھ پیر ہلانے کی کچھ بولنے کی لیکن میں ہل نہیں پاتا اور ایک چیخ کے ساتھ میری آنکھ کھلتی ہے میں سب عمل کرکے سوتا ہوں۔

    جواب نمبر: 606492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 210-92/SN=02/1443

     یہ ایک بیماری ہے، آپ اس سلسلے میں کسی تجربہ کار حکیم سے ملیں اور ان کے مشورے کے مطابق علاج کرائیں اور ساتھ ساتھ رات کو باوضو اور دائیں کروٹ سونے کا معمول بنائیں نیز سوتے وقت آیة الکرسی اور معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دَم کرلیا کریں، ان کو تنہا سونے کے بہ جائے کسی ایسے کمرے میں سونے کی کوشش کریں جہاں اور کوئی بھی سوتا ہو، ایسا کرنے سے ان شاء اللہ یہ عارضہ جاتا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند