متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 157500
جواب نمبر: 15750001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:428-330/sn=4/1439
رشتہ کے لیے ”سورہٴ طٰہ“ پڑھنے کا عمل جنھوں نے آپ کو بتلایا ہے انہی سے اس کے بارے میں معلوم کرلیں تو بہتر ہے؛ باقی رشتہ کے لیے روزانہ گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول وآخر ”یا لطیف“ پڑھنا بھی مجرب ہے، لہٰذا آپ یہ ”وظیفہ“ بھی پڑھ سکتی ہیں، جب تک مناسب جگہ رشتہ نہ ہوجائے معمول جاری رکھیں۔ (بہشتی زیور)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا اورل سیکس کی اسلام میں اجازت ہے یا نہیں؟میرا نکاح ہوچکا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی ہے۔ میں جرمنی میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں۔ میرا اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کا بہت دل چاہتا ہے ۔ مباشرت کی چاہت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں روزہ بہت لمبا ہوتا ہے (گرمیوں میں) اور میری صحت بہتر نہیں ہے ۔ کوئی ایسی آیت بتادیں جس کو پڑھنے سے میرے جنسی جذبات کم ہوسکیں۔ میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ گرم چیزیں کم کھاؤں(کوئی بہت ٹھنڈی چیز بتادیں)۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرمائیں ۔کوئی بہت اچھا طریقہ جس سے میں اپنے ان جذبات کو قابومیں کرسکوں۔
5579 مناظرحضرت
آپ مجھ کو کوئی دعا اور وظیفہ دے دیں تاکہ اللہ میرے لیے میرا کرایہ کا بزنس بطور
مکمل ملکیت کے خریدنا آسان بنادے کیوں کہ میں کرایہ ادا کرنے کی طاقت نہیں
رکھتاہوں۔ (۲)میں اور
میری بیوی کالے جادو کے زیر اثر ہیں تعویذ کے بہت سارے علاج کے بعد تھوڑا اچھا ہوا
لیکن آج بھی ہفتہ میں ایک دن وہ پاگل کی طرح ہوجاتی ہے۔ وہ گزشتہ سات سال سے برقعہ
میں رہتی ہے، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہے، منزل پڑھتی ہے اور کچھ دوسری دعائیں بھی
پڑھتی ہے۔ الحمد للہ میری بچی عالمہ ہے اور دوسری لڑکی دارالعلوم میں ہے۔ میرے
لڑکے کے لیے دعا کریں وہ بھی دارالعلوم جارہا ہے جس کا افتتاح شیخ زکریا رحمة اللہ
علیہ نے کیا تھا۔ (۳)اگر
ہم مکان تبدیل کرلیں تو کیا اس سے اچھا ہوجائے گا۔ ایک عرب عالم نے ہم سے کہا کہ
اگر ہم اس کا معنی (تعویذ جو کہ عدد کے ساتھ بنایا جاتا ہے) نہیں جانتے ہیں تو تعویذ
شرک ہے۔ ایک ہندوستانی عالم نے منی میں ہم سے کہا کہ تم گارڈن کے درخت کاٹ ڈالو اسی
وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ۔کبھی میرا لڑکا جس کی عمر سولہ سال ہے ناراض ہوجاتا ہے۔
ہم سب منزل پڑھتے ہیں۔ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں او رہماری رہنمائی فرماویں۔
میں جس کمپنی میں کام کرتاتھا ، اس میں ادھار شراب کا کاروبار تھا ، میں وہاں اکاؤنٹینٹ کی حیثیت سے کام کرتاتھا، میں نے چار سال وہاں کام کیا،اس کمپنی میں دوسرے کاروبار بھی تھے، لیکنمجھے اپنی تنخواہ ۹۰٪ شراب کے منافع میں سے ملتی تھی۔ اب میں وہاں ملازمت نہیں کرتاہوں۔ اللہ کے شکر سے مجھے دوسری جگہ ملازمت مل گئی ہے اورمیں وہاں جائز کام کرتاہوں۔ میں نے ان چار سال میں جو پیسے کمائے اس سے پاک ہونا چاہتا ہوں۔ (۲) پچھلے کئی برسوں سے میرے دماغ میں گندے خیالات آتے ہیں۔ نماز اتنی اچھی نہیں ہوتی کہ میرادل لگے، میں دنیوی مسائل سے گھراہواہوں، میں آدمی اورعورت دونوں کو دیکھنے لگاہوں، اس کی وجہ سے کافی پریشان ہوں، مسجد میں جاکر روتابھی ہوں۔ براہ کرم، ہماری رہ نمائی فرمائیں۔
1890 مناظرپسند کی لڑکی سے شادی کرنے کے لیے استخارہ
صلاة التسبیح سے کون سے گناہ معاف ہوتے ہیں؟ صلاة التسبیح میں تسبیحات کی کمی زیادتی ہوجانا۔ توبہ کے علاوہ گناہِ کبیرہ کی معافی کی صورت؟
2633 مناظر