• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 53777

    عنوان: جو دعا فجر اور مغرب کے بعد سات مرتبہ پڑھنے کی ہے:” اللہم اجرنی من النار “ یہ تو اپنی حفاظت کے لیے ہوگئی ۔ جہنم سے اگر ”اجرنی“ کی جگہ ”اجرنا“ پڑھیں تو اس میں سب کی حفاظت ہو جائے گی کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: جو دعا فجر اور مغرب کے بعد سات مرتبہ پڑھنے کی ہے:” اللہم اجرنی من النار “ یہ تو اپنی حفاظت کے لیے ہوگئی ۔ جہنم سے اگر ”اجرنی“ کی جگہ ”اجرنا“ پڑھیں تو اس میں سب کی حفاظت ہو جائے گی کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 53777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1133-1172/N=10/1435-U جی ہاں! آپ اس دعا میں دوسروں کو شامل کرتے ہوئے ”أجرنی“ کی جگہ أَجِرنا“ پڑھ سکتے ہیں، جائز ہے۔ اوراگر آپ یوں کہیں: ”أللہُمَّ أَجِرنِيْ وَأجِر جَمیعَ أہلِ الإیمانِ منَ النَّارِ“ تو زیادہ اچھا ہے۔ اور اگر مجمع میں دعا کرارہے ہوں تو ”أَجِرنَا“ ہی کہنا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند