• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6378

    عنوان:

    کیا اورل سیکس کی اسلام میں اجازت ہے یا نہیں؟میرا نکاح ہوچکا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی ہے۔ میں جرمنی میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں۔ میرا اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کا بہت دل چاہتا ہے ۔ مباشرت کی چاہت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں روزہ بہت لمبا ہوتا ہے (گرمیوں میں) اور میری صحت بہتر نہیں ہے ۔ کوئی ایسی آیت بتادیں جس کو پڑھنے سے میرے جنسی جذبات کم ہوسکیں۔ میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ گرم چیزیں کم کھاؤں(کوئی بہت ٹھنڈی چیز بتادیں)۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرمائیں ۔کوئی بہت اچھا طریقہ جس سے میں اپنے ان جذبات کو قابومیں کرسکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1251=1056/ ب

    اورل سیکس،اسلام میں اس کی کوئی اجازت نہیں ہے، یہ بے حیائی ہے انتہائی رذیل حرکت ہے مکروہ ہے، آپ کثرت سے روزے رکھا کریں۔ اور یہ آیت کثرت کے ساتھ پڑھتے رہا کریں وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند