• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 178245

    عنوان: چاروں قل پڑھ كر پھونكنے سے مریض كی تكلیف میں اضافہ ہونا؟

    سوال: میں اپنی بیوی پر جب قران پاک کی آیات جیسے سورہ البقراء اور چار قل پڑھ کر پھونکتا ہوں تو وہ جمائیاں اور انگڑائیاں لینے لگتی ہیں۔ جسم میں جان نہیں رہتی اور جسم پر خارش ہوتی ہے۔ ہر قسم کے بلڈ ٹیسٹ کروا چکے ہیں لیکن سب رپورٹیں کلیئر ہیں۔ آپ رہنمائی فرمائیں یہ کیا مسئلہ ہے۔ کیا یہ کوئی بیماری ہے یا پھر روحانی مسئلہ ہے۔

    جواب نمبر: 178245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:794-596/L=8/1441

    یہ آسیبی اثر بھی ہوسکتا ہے اور جسمانی بیماری بھی ،اور یہ بھی ممکن ہے کہ آسیبی اثر کی وجہ سے جسمانی بیماری بھی ہو ،بہر حال آپ کسی اچھے حکیم سے علاج کرائیں اور اہلیہ کو یہ کہدیں کے وہ ”منزل“مرتبہ شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب کے صبح وشام پڑھنے کا معمول بنالیں ،اگر کوئی روحانی بیماری ہوگی تو ان شاء اللہ اس سے بھی نجات حاصل ہوجائے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند