• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 1983

    عنوان:

    پسند کی لڑکی سے شادی کرنے کے لیے استخارہ

    سوال:

    میں ایک جوان مرد ہوں ، میری شادی ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ اپنی مجوزہ لڑکی کے لیے میں نے جمعرات کو استخارہ کیا ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ (میں ڈیوٹی سے واپس آکر گھر کے کچن میں داخل ہوا تو بھناہواگوشت تیار دیکھا ، کراچی میں ) میں صرف ایک ٹکڑا چکھا ، یہ بہت ہی مزیدار تھا ، اس لیے میں نے اپنے گھر والے سے کہا کہ یہ مجھے دوپہر کے کھانے میں دینا۔جب میں دوپہرکے کھانے کے لیے بیٹھا تو میں صرف ایک ہی ٹکڑا بچاہواپایا، میں نے وہ ٹکڑ ا کھالیا ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ کیا وہ مجوزہ لڑکی میر یے لیے بہتر ہوگی کیوں کہ میں نے اسی کے لیے استخارہ کیا تھا۔

    جواب نمبر: 1983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1303/1163=ب

     

    بظاہر اشارہ اسی طرف معلوم ہوتا ہے کہ وہ لڑکی آپ کے لیے بہتر ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند