• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14122

    عنوان:

    آج شام کو میرے ابو اور پھوپھی ایک جگہ میرے رشتہ کے لیے لڑکی دیکھنے جائیں گے۔ آج صبح صادق کے وقت میں نے ایک خواب دیکھا۔ خواب کچھ اس طرح سے ہے۔ مجھے بہت زور سے پیشاب آرہا ہوتاہے او رمیں بیت الخلاء میں جا کر کھڑے کھڑے ہی پیشاب کرنے لگتاہوں اور احتیاط سے کہ کہیں شلوار ناپاک نہ ہوجائے۔ پیشاب بہت زیادہ کرتا ہوں پھر آخر میں کچھ قطرے میری شلوار پر گر جاتے ہیں۔ اس کے بعد منظر بدلتا ہے میں اپنی ننہال شاید ماموں کے گھر میں ہوتا ہوں اور ٹیبل پر شاید کھانا رکھا ہوتا ہے۔ پھر میں ایک کمرے میں جاتاہوں جہاں ایک طرف میرے ابو لحاف اوڑھے ہوئے سورہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف میرا چھوٹا بھائی جو حفظ کررہا ہے وہ سویا ہوا ہوتاہے۔ میں اپنے بھائی کے برابر میں آکر بیٹھ یا لیٹ جاتاہوں۔ دعا کریں کہ مجھے نیک، خوبصورت اور متقی بیوی ملے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1150=961/د

    نیک صالحہ متقیہ بیوی آپ کو ملے، ہم اس کی دعا کرتے ہیں۔

    آپ خود بھی یہ دعا پڑھا کریں: رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا نیز رشتہ کی ترجیح میں لڑکی کی دین داری اور حسن اخلاق کو پیش نظر رکھیں۔ صرف مال و دولت، یا حسن وجمال ہی کو باعث ترجیح نہ بنائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند