• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 25395

    عنوان: میری بیوی کو حیض میں بہت زیادہ خون آتاہے، میں نے بہت سارے ڈاکٹروں کا دکھایا ہے لیکن جب تک دوائی لیتی رہتی ہے تو تھوڑا آرام ہوتاہے، پھر دوائی کا کورس ختم ہوتے ہی اگلے مہینہ سے پھر شروع ہوجاتاہے،کیا میں اس کی بچہ دانی نکلواسکتاہوں؟ براہ کرم، اسلام کی روشنی میں جواب دیں ، مہربانی ہوگی۔ 

    سوال: میری بیوی کو حیض میں بہت زیادہ خون آتاہے، میں نے بہت سارے ڈاکٹروں کا دکھایا ہے لیکن جب تک دوائی لیتی رہتی ہے تو تھوڑا آرام ہوتاہے، پھر دوائی کا کورس ختم ہوتے ہی اگلے مہینہ سے پھر شروع ہوجاتاہے،کیا میں اس کی بچہ دانی نکلواسکتاہوں؟ براہ کرم، اسلام کی روشنی میں جواب دیں ، مہربانی ہوگی۔ 

    جواب نمبر: 25395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1474=1050-10/1431

    بچہ دانی نکلوانے کی آپ نے جو وجہ لکھی ہے وہ کافی نہیں، آپ اپنی اہلیہ کا علاج کسی ماہر حکیم سے کرائیں اور نہار منھ ۲۱/ مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اپنی اہلیہ کو پلایا کریں، ان شاء اللہ اس سے کافی فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند