• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160246

    عنوان: دعائے قنوت یاد نہ ہو تو كونسی دعا پڑھے؟

    سوال: نماز وتر واجب میں اگر دعائے قنوت یاد نہ ہو رہی ہو تو مستقل طور پر کوئی دوسری دعاء پڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 160246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:952-847/sd=8/1439

    اگر دعائے قنوت یاد نہ ہو ، تو ”ربنا آتنا“ یا اللہم اغفر لی یا کوئی اور دعا پڑھ لی جائے ، تو واجب ادا ہوجائے گا؛ لیکن جو مسنون الفاظ قنوت میں منقول ہیں ان کی فضیلت حاصل نہیں ہوگی؛ اس لئے دعا قنوت یاد کرلینی چاہیے ، دعائے قنوت یہ ہے:

    الّٰہم إنا نستعینک ونستغفرک ونُثنی علیک الخیرَ ولا نکفرُک، ونخلعُ ونترکُ من یفجرک، اللّٰہم إیاک نعبد، ولک نصلی ونسجد، وإلیک نسعی ونحفد،و نرجو رحمتک، ونخشی عذابک، إن عذابک الجِدَّ بالکفار محلق۔ (المصنف لابن أبی شیبة ۴/۵۱۸رقم: ۶۹۶۵)عن إبراہیم قال: لیس فی قنوت الوتر شیء موٴقتٌّ، إنما ہو دعاء واستغفار۔ (المصنف لابن أبی شیبة ۴/۵۱۹رقم: ۶۹۶۶)ویسن الدعاء المشہور۔ (الدرالمختار علی الشامی ۲/۴۴۲زکریا( ومن لایحسن القنوت یقول: ”ربنا آتنا فی الدنیا حسنة الآیة، وقال أبو اللیث یقول: اللّٰہم اغفرلی یکررہا ثلاثا، وقیل یقول: یا رب ثلاثا۔ (شامی ۳/۴۴۳زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند