• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13626

    عنوان:

    حضرت آپ مجھ کو کوئی دعا اور وظیفہ دے دیں تاکہ اللہ میرے لیے میرا کرایہ کا بزنس بطور مکمل ملکیت کے خریدنا آسان بنادے کیوں کہ میں کرایہ ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتاہوں۔ (۲)میں اور میری بیوی کالے جادو کے زیر اثر ہیں تعویذ کے بہت سارے علاج کے بعد تھوڑا اچھا ہوا لیکن آج بھی ہفتہ میں ایک دن وہ پاگل کی طرح ہوجاتی ہے۔ وہ گزشتہ سات سال سے برقعہ میں رہتی ہے، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہے، منزل پڑھتی ہے اور کچھ دوسری دعائیں بھی پڑھتی ہے۔ الحمد للہ میری بچی عالمہ ہے اور دوسری لڑکی دارالعلوم میں ہے۔ میرے لڑکے کے لیے دعا کریں وہ بھی دارالعلوم جارہا ہے جس کا افتتاح شیخ زکریا رحمة اللہ علیہ نے کیا تھا۔ (۳)اگر ہم مکان تبدیل کرلیں تو کیا اس سے اچھا ہوجائے گا۔ ایک عرب عالم نے ہم سے کہا کہ اگر ہم اس کا معنی (تعویذ جو کہ عدد کے ساتھ بنایا جاتا ہے) نہیں جانتے ہیں تو تعویذ شرک ہے۔ ایک ہندوستانی عالم نے منی میں ہم سے کہا کہ تم گارڈن کے درخت کاٹ ڈالو اسی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ۔کبھی میرا لڑکا جس کی عمر سولہ سال ہے ناراض ہوجاتا ہے۔ ہم سب منزل پڑھتے ہیں۔ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں او رہماری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 953=758/ل

    (۱) آپ ہرنماز کے بعد اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر ۱۱/ مرتبہ سورہٴ مزمل اور گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا مُغْنِی پڑھ لیا کریں۔

    (۲) آپ اپنی بیوی سے کہہ دیں کہ وہ مسلسل چالیس دن تک ایک وقت متعین کرکے سورہٴ بقرہ کی تلاوت کرلے، ان شاء اللہ تعالیٰ جادو کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لڑکے کو عالم باعمل اور دین کا داعی وشیدائی بنائے۔

    (۳) مکان تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، بس بآوازِ بلند اس میں قرآن شریف کی تلاوت بلاناغہ کی جائے۔

    (۴) تعویذ میں اگر الفاظ شرکیہ ہیں یا ایسے الفاظ واعداد ہیں جن کے معانی کا علم نہیں تو ایسے تعویذ کا استعمال کرنا ناجائز ہے۔ البتہ تعویذ لینے والے کو اس کا علم ضروری نہیں بلکہ یہ لکھنے والے پر موقوف ہے۔ اگر تعویذ کوئی بزرگ لکھ رہا ہے تو اس سے امید ہے کہ وہ ایسے کلمات کا استعمال نہیں کرے گا جو شرکیہ ہیں یا غیرواضح ہیں، ایسی صورت میں اعداد کے معنی جانے بغیر اس تعویذ کے استعمال کرنے کی گنجائش ہے، اور تعویذ بھی کسی اللہ والے سے ہی لینی چاہیے ہرکس وناکس سے تعویذ لینا درست نہیں۔

    (۵) باغیچے کے درخت کاٹنے کی ضرورت نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند