• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 612036

    عنوان: رزق كی پریشانی دور كرنے كے لیے دعا 

    سوال:

    سوال : حضرت جی میں رزق کو لے کر بہت پریشان حال ہوں ۔نہ ہی ملازمت مل رہی ہے اور نہ ہی جس شعبہ میں ہو اس میں تجارت کی کوئی صورت نظر آتی ہے ۔اور اگر کوئی صورت نظر آتی بھی ہے تو کام بنتے بنتے بگڑ جا تاہے ۔واضح کردو کے شعبہ میڈیکل کاہے ۔تو آ پ سے غزارش ہے کہ ایسا معاملہ کیو پیش آ رہاہے ۔زرا بتادیجے۔بتا دو کہ میرا نام شعیب خان اور والدہ کا نام خدیجہ بی ہے ۔

    جواب نمبر: 612036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1230-1015/B=11/1443

     ایسا كیوں ہو رہا ہے یہ تو اللہ ہی كو معلوم ہے۔ اس پریشانی كو دور كرنے كے لیے آپ صبح و شام 100-100 مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا كریں۔ اَللَّهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ. اور چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے يَا حَلَّ المُشْكِلَاتِ پڑھتے رہیں۔ خوب یقین كے ساتھ اللہ كی طرف دھیان كركے پڑھیں‏، ان شاء اللہ آپ كی پریشانی دور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند