• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 168038

    عنوان: جنسی غلط كاری كا شكار اگر توبہ كرلے تو كیا اس سے مواخذہ ہوگا؟

    سوال: اگر کوئی شخص لواطت کی بیماری میں مبتلاء ہو وہ فاعل یا مفعول ، اگر وہ صدق دل سے اللہ کے حضور توبہ کرے تو کیا اللہ پاک اس کا یہ گناہ معاف فرما دیں گےَ؟ اور کیا اس گناہ کے بارے میں اس سے کوئی حساب لیا جائے گا ؟جب کہ وہ توبہ کرچکاہے۔

    جواب نمبر: 168038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:416-351/sd=5/1440

    سچی توبہ کرنے سے ان شاء اللہ گناہ معاف ہوجائے گا ، شرط یہ ہے کہ سچی پکی توبہ کی جائے ، گناہ پر شرمندگی اور ندامت ہو اورآیندہ اس گناہ سے بچنے کا پختہ عزم ہو ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند