عنوان: اثرات یا بیماری
سوال: میری بہن جس کا نام فرزانہ رحمان ہے ، گزشتہ 6 سال سے بیمار ہے . عجیب غریب شکل بنانا، فارسی بولنا، عربی بولنا، عجیب غریب آوازیں نکلنا. آج کل کمی ہے لیکن کبھی کبھی آنکھیں گھماتی ہے اور عجیب غریب زبان بولتی ہے . ہم نے کافی لوگوں کو دکھایا تو بہت نے بتایا کی جنات کا اثر ہے . اس کا جو بھی علاج بتایا وہ بھی کرا، اب فی الحال ایک مولانا نے سرہ بکراہ کا 40 روز کا عمل بتایا تھا وہ بھی کرا، پھر میں نے دماغی ہسپتال(دہلی،دہرادؤن، بریلی) بھی دکھایا وہاں بھی ذیاداتر رپورٹیں نارمل آئی. ہم لوگ بہت پریشاں ہے ، میں کہتا ہوں کہ نماز اور قرآن پڑھا کرو، بولتی ہے کہ کوئی پیچھے کھینچتا ہے جب نماز پڑھنے کھڑی ہوتی ہوں اور جس دن پڑھ لیتی ہوں کچھ سایہ نظر آتا ہے اور خواب میں سایہ آتا ہے اور ڈراتاہے جب نماز قرآن پڑھنے کا دل کرتا ہے . آپ کوئی اس کا حل بتائے ، ہم لوگ واقعی بہت پریشان ہے ، باقی سب لوگ اللہ کا شکر ہے نماذی ہیں، قرآن پاک کی تلاوت روزانہ ہوتی ہے ، ایک بھائی قرآن حافظ ہے ، والد تبلیغی جماعت کے پابند ہیں۔
جواب نمبر: 6103901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 670-670/Sd=11/1436-U
آپ چینی کی تشتری پر سورہٴ ”الحمد“ اور یہ آیتیں لکھ کر روزانہ اپنی بیمار بہن کو پلانے کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا، وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ وَإِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِینِ وَشِفَاءٌ لِمَا فِی الصُّدُورِ وَہُدًی وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِینَ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ہُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِینَ وَلَا یَزِیدُ الظَّالِمِینَ إِلَّا خَسَارًا قُلْ ہُوَ لِلَّذِینَ آمَنُوا ہُدًی وَشِفَاءٌ یَخْرُجُ مِنْ بُطُونِہَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُہُ فِیہِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند