• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 27198

    عنوان:

    مسئلہ یہ ہے کہ مجھے انسانوں سے ڈر لگتاہے، ہر وقت گھبراہٹ ہوتی ہے ، بے چینی رہتی ہے دل ودماغ میں، خاص طور پر جب میں نماز پڑھ کر آفس میں کے لیے نکلتاہوں اس وقت مجھے سکون نہیں ملتاہے ، ہر وقت سوچتا رہتاہوں کہ کہیں کسی کو میری کوئی بات بری نہ لگ جائے ورنہ کوئی میرے ساتھ برا کرے گا، جب کہ میں پانچ وقت کا نماز ی ہوں، تلاوت اور اذکار روزانہ کرتاہوں۔

    حضرت! مجھے سمجھ نہیں آرہاہے کہ پچھلے ایک سال مجھے کیا ہوگیا ہے ۔ براہ کرم، میرا روحانی علاج کردیں۔ میں بہت ٹینشن میں رہتاہوں ، ایسا لگتاہے کہ میرا دماغ پھٹ جائے گا۔ براہ کرم، دل ودماغ کے سکون کے لیے کچھ بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 27198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2657=1041-11/1431

    آفس جانے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھ کر اول وآخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف اور درمیان میں گیارہ مرتبہ سورہٴ قریش پڑھ کر دم کرلیا کریں، اور یہی عمل رات کو پاک بستر پر سونے سے پہلے کریں، خالی اوقات میں فضائل اعمال اور بہشتی زیور کو مطالعہ میں رکھا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند