• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37766

    عنوان: qasam

    سوال: میرا نام رضوان ہے۔ ۲۳/ سال کی عمر ہے۔ پہلے آپ کو کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں لڑکی پسند کرتا ہوں اور وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ جب میں اس سے ملا تو اس نے مجھ سے قرآن پاک پر ہاتھ رکھوا کر قسم لی کہ میں اس کو کبھی دھوکا نہیں دوں گا کبھی چھوڑ کر نہیں جاؤں گا اس سے شادی کروں گا اور اس کے علاوہ کسی سے شادی نہیں کروں گا۔ میں یہ سب قسم قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کھائی۔ اور وہ اکثر مجھ سے یہی قسمیں بار بار کھلواتی تھی کہ اللہ پاک کی قسم کھاؤ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھاؤ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی قسم کھاؤ۔ قرآن پاک کی قسم کھاؤ۔ اور میں نے یہ قسمیں کھائیں۔ مگر حالات کچھ ایسے ہوگئے کہ اس لڑکی نے خود مجھے چھوڑ دیا ہے اور اب بات تک نہیں کرتی۔ میں اپنی قسموں پر قائم ہوں مگر وہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔ تو اب ان قسموں کا گناہ میرے سر آئے گا یا نہیں؟ کیوں کہ میں نے دھوکا نہیں دیا بلکہ وہ پیچھے ہوگئی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے بہت غلط حرکت کی ہے۔

    جواب نمبر: 37766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 641-387/H=4/1433 جو کچھ گناہ ہوا اس کی تو سچی پکی توبہ کریں اور آئندہ کسی اجنبیہ سے تعلق نہ رکھیں، اس کا قوی عزم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند