• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 69885

    عنوان: كیا الحمد للہ، دعا ہے؟

    سوال: براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ الحمد للہ دعا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1049-870/D=01/1438

    الحمد للہ اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کا جملہ ہے ہر دعاء سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کرنا مستحب ہے اسی لیے اکثر دعاوٴں کے شروع میں قرآن و حدیث میں اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کے طور پر الحمد للہ کا جملہ موجود ہے لہٰذا اسے دعاء کا جز کہہ سکتے ہیں۔
    جیسے الحمد للہ الذی ہدانا لہٰذا الخ
    الحمد للہ الذی اطعمنا وسقانا الخ
    الحمد للہ الذی احیانا بعد ما اماتنا الخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند