• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160797

    عنوان: میں نے خواب دیکھا ہے کہ مدینہ میں میرا گھر ہے

    سوال: حضرت، میرا بیٹا ”زین“ جدہ میں ملازمت کرتا ہے، جب وقت ملتا ہے تو عمرہ کرنے چلا جاتا ہے، دو دفعہ مدینہ بھی گیا ہے۔ آج اس کا فون آیا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ مدینہ میں میرا گھر ہے اور میں آپ دونوں (ماں باپ) کو بلا رہا ہوں، اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 160797

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:920-688/sn=8/1439

    ماشاء اللہ مبارک خواب ہے، اتباعِ سنت کی طرف سب لوگ خوب دھیان دیں، نیز ”درود“ کی کثرت کریں، ان شاء اللہ روحانی ترقی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند