• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 55864

    عنوان: اگر کسی کو نظر لگ گئی تو کیا کیا جائے؟ اس کے علاج اور اس سے بچنے کے لیے کوئی دعا ہے؟

    سوال: اگر کسی کو نظر لگ گئی تو کیا کیا جائے؟ اس کے علاج اور اس سے بچنے کے لیے کوئی دعا ہے؟

    جواب نمبر: 55864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 141-141/M=2/1436-U ترمذی شریف میں ہے: عن أبي سعید رضي اللہ عنہ قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یتعوذ من الجان وعین الإنسان حتی نزلت المعوذتان فلمّا نزلت أخذ بہما وترک ما سواہما․ (أبواب الطب، رقم الحدیث: ۲۰۵۹) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم آسیب کواورنظر بد کو مختلف دعاوٴں سے جھاڑا کرتے تھے، یہاں تک کہ سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو لے لیا یعنی ان سے جھاڑنا شروع کیا اور ان کے علاوہ جھاڑوں کو چھوڑدیا؛ لہٰذا اگر کسی آدمی کو نظر بد لگ گئی وہ معوذتین سے جھاڑدیں تو ان شا ء اللہ مفید ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند