متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 18528
میرا
نام تنویر پٹھان ہے، میرا سوال ہے کہ میں میرا بھائی اور میرے والد ہم تینوں اچھا
کماتے ہیں لیکن روزی میں برکت نہیں ہے جتنا بھی کماتے ہیں سب خرچ ہوجاتا ہے کوئی
قرض بھی ادا نہیں ہورہے ہیں میرے والد کی نوکری میں بھی مسئلے چل رہے ہیں اور
ہمارے ہر ایک کام رک جاتے ہیں کوئی کام صحیح نہیں ہورہا، ہم نے خوب قرض لیا ہے اس
میں لون بھی شامل ہے ۔آپ ہمیں کوئی راستہ بتائیں جس سے ہماری روزی میں برکت آئے
ہمارے کام خیریت سے ہوں، قرض کی جلد ادائیگی ہو او رہماری ساری مالی تکلیف دور ہو؟

جواب نمبر: 18528
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 18=-187-1/1431
اپنی ضروریات مختصر کردیں، بلکہ تنگی ترشی سے گذر بسر کرکے قرض کی ادائیگی سے جلد ازجلد سبکدوش ہونے کی پوری کوشش کریں، کمانے میں پوری احتیاط ملحوظ رکھیں، نماز اور تلاوت کی پابندی کریں، ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کو ہمہ اوقات ملحوظ رکھیں، حق تلفی سے اجتنابِ کُلی کریں۔ [اللھم أَکفنِيْ بحلالِک عن حَرامِکَ وأغنِنِیْ بفضلِک عن من سِواک] ہرنماز کے اور سونے سے قبل گیارہ گیارہ دفعہ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ تمام گھروالے پڑھنے کا اہتمام رکھیں، آدھ پون گھنٹہ گھر کے تمام افراد بمشورہ تعلیم کے لیے مختص کرلیں، فضائل اعمال بالخصوص فضائل صدقات بہشتی زیور، حیات المسلمین کے پڑھنے اور سننے سنانے کو لازم کرلیں، دعاوٴں کا خاص اہتمام کیا کریں، ان شاء اللہ اخلاص کے ساتھ اس نسخہ پر عمل کرنے سے قلیل عرصہ میں کایا پلٹ ہوجائے گی، ثمرات وبرکات کامشاہدہ ان شاء اللہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند