• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57402

    عنوان: کیا یہ پڑھنا روایت میں ہے اور ان کے پڑھنے کی فضیلت بتائیں۔

    سوال: کیا یہ پڑھنا روایت میں ہے اور ان کے پڑھنے کی فضیلت بتائیں۔ (۱) سورہ آل عمران آیت۱۷/اور ۲۵/ اور آیت الکرسی اور سورہ فاتحہ؟ (۲) سورہ اعراف ان ربکم اللہ ․․․․․․․․رب العلمین تک رات کو سونے سے پہلے۔ (۳) سورہ مومنون آیت نمبر۱/ سے ۱۰ تک رات کو۔ (۴) سورہ روم آیت ۳۰/ فاقم وجہک ․․․․․․․لا یعلمون تک روزانہ تین بار۔ مرتے دم تک جسمانی اعضاء درست رہیں گے۔ (۵) سورہ جاشیہ آیت ۳۶/فللہ الحمد ․․․․․․․وہوالعزیزالحکیم تک ۷/ بار عزت میں اضافہ کے لیے۔

    جواب نمبر: 57402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 402-405/N=5/1436-U اگر آپ نے درج بالا آیات اور سورتوں کی کوئی فضیلت کسی معتبر کتاب میں پڑھی ہو یا کسی معتبر عالم سے سنی ہو تو حوالہ اور فضیلت لکھ کر سوال کریں، پھر ان شاء اللہ اس کی صحت یا عدم صحت کی تحقیق سے مطلع کیا جائے، اور اگر آپ کسی دنیوی فائدے کے لیے یہ آیات پڑھنا چاہتے ہیں تو ااس فائدہ اور غرض کی وضاحت فرمادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند