• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 41244

    عنوان: زنا کی مافی؟

    سوال: مجھے آپ سے ایک سوال پوچھنا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا زنا قابل معافی ہے یا نہیں؟ میں نے بہت سی جگہوں پر پڑھا ہے کہ زنا کی معافی نہیں مل سکتی چاہے آپ کتنا ہی توبہ کر لیں، کیا یہ سچ ہے؟

    جواب نمبر: 41244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1376-1379/M-9/1433 بندہ اگر زنا سے سچی پکی توبہ کرلے تو یہ گناہ بھی معاف ہوسکتا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَشَآءُ (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند