• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 47006

    عنوان: وضو كے بعد آسمان كی طرف انگلی اٹھا كر دعا كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میرے دوست نے مجھ سے پوچھا کہ وضو کے بعد آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر دعا (اشہد ان لاالہ․․․․․․․․․)پڑھنے کے حوالے سے حوالہ بتاؤ ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1288-878/L=11/1434-U وضو کے بعد آسمان کی طرف انگلی اٹھاکر دعا کرنے کا ذکر بعض فقہا نے کیا ہے: والإتیان بالشہادتین بعدہ ذکر الغزنوي أنہ یشیر بسبابتہ حین النظر إلی السماء (طحطاوی علی مراقي الفلاح)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند