• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 605941

    عنوان:

    رشتہ بچانے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں

    سوال:

    میں ایک حافظ قرآن ہوں، میری شادی کو ایک سال ہو گیا 1 مہینے پہلے اللہ جل شانہ نے بیٹا عطا فرمایا، اب میری بیوی 5 ماہ سے میکے ہے اپنے. انکی امی واپس نہیں آنے دے رہیں ناہی بات کرنے دیتی ہیں الگ سے. انکے سامنے موبائل کا سپیکر آن کر کہ بات ہو سکتی ہے۔ میری آمدن 80000 تک ہے وہ کہتے کہ کوئی مستقل نوکری ڈھونڈ کہ ہی لے جانا. وہ کہتے میں اپنی بیوی اور بیٹے کو اپنے ماں باپ سے دور رکھوں ہمیشہ. وہ لوگ صوم صلاہ کے بھی پا بند نہیں، جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بولتے، میں چاہتا ہوں وہ نیک بن جائیں اور ہمیں خوشی سے رہنے دیں. کوئی وظیفہ بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا. الْحَمْدُ لِلَّہِ عَلَی کُلِّ حَالٍ.

    جواب نمبر: 605941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:16-5/N=1/1443

     آپ درج ذیل وظیفہ روزانہ بعد عشا اول وآخر ۳، ۳/ مرتبہ درود شریف کے ساتھ ۴۱/ مرتبہ پڑھا کریں، اگر آپ بیوی کو حسن معاشرت کے ساتھ رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اُس کا آنا آپ کے حق میں بہتر ہوگا تو وہ إن شاء اللہ تعالٰیضرور آجائے گی اور آپ کا رشتہ محفوظ رہے گا، اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے اس کا دل آپ کی طرف مائل فرمادیں گے، ہم بھی آپ کے لیے دل سے دعا گو ہیں:

    یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ وَالْأَبْصَارِ، یَا خَالِقَ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ، یَا عَزِیْزُ یَا لَطِیْفُ یَا غَفَّارُ ۔ فقط واللّٰہ تعالی أعلم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند