متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 20377
مفتی صاحب برائے کرم مجھ کو ذہن تیز کرنے کی دعائیں بتائیں؟
مفتی صاحب برائے کرم مجھ کو ذہن تیز کرنے کی دعائیں بتائیں؟
جواب نمبر: 2037701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 360=313-3/1431
پڑھنے سے پہلے تین بار سُبْحَانَکَ لاَ عِلْمَ لَنَا اِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ پھر تین بار رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمْریْ واحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِیْ یَفْقَہُوْ قَوْلِیْ پڑھ کر سینے پر دم کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ ذہن کھل جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ سے ایک ضروری فتوی یہ پوچھنا تھا کہ
استخارہ کس طرح کیا جائے۔ میری اس سلسلہ میں ایک عرب مصری سے بات ہوئی تو وہ کہنے
لگا کہ دو رکعت نماز پڑھو اور کام شروع کرو ،اگر خیر ہے تو پایہ تکمیل کو پہنچے گا
نہیں تو خود بخود ختم ہوجائے گا۔ میں نے جو استخارہ کے بارے میں سنا وہ یہ ہے کہ
رات کو دو رکعت استخارہ کی نیت سے پڑھ کر سو جائیں صبح اٹھنے کے بعد جو دل میں خیال
آئے وہی استخارہ کا جواب ہے۔ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ استخارہ میں خواب کی کوئی اہمیت
نہیں ہے جب کہ ایک اور صاحب کا کہنا ہے کہ خواب میں جوچیز یا رنگ نظر آئے اس کی
اہمیت ہے (مثال کے طور پر اگر خواب میں کالا، زرد، لال رنگ کا مطلب اچھا نہ ہونے
کا ہے جب کہ سبز ، سنہرا، سفید ٹھیک ہوتا ہے)۔ اب آپ یہ بتائیں کہ کیا صحیح ہے اور
کیا غلط ہے ہم کس طرح یہ جانیں کہ کون سی چیز ہمارے لیے بہتر ہے؟ استخارہ کے خواب
پر روشنی ڈالیں اور یہ بھی بتائیں کہ استخارہ کون کرے (جس کا معاملہ ہو وہ یا کوئی
اور کرسکتا ہے)؟ امید ہے کہ سنت طریقہ سے آپ واقف کروائیں گے۔ اور خواب کی تعبیر
کس طرح سے معلوم ہو وہ بھی وضاحت فرماویں۔
میں بی بی اے کا طالب علم ہوں، اور میرے والد چھ مہینے سے بینک میں منیجر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ میں نے چالیس دن تبلیغ میں گذارے اور حرام اور سود کے بارے میں علم ہوا۔ اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں سود سے بچائے، لیکن میں والد سے بات کرنے نہیں کرپا رہا ہوں۔ میں ان کے لیے دعا کررہا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ حرام کھاتے ہیں ، ان کی دعائیں قبول نہیں ہوتی ہیں، ایسی صورت حال میں کیا کروں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں اور کوئی وظیفہ بتائیں جس سے ہم سود خوری سے بچ جائیں۔(۲) یونیورسٹی میں میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں ، لیکن میں نے اس سے ابھی یہ نہیں بتایا ہے، جماعت میں جانے سے پہلے وہ میری دوست تھی، جماعت سے آنے کے بعد میں نے اس سے تعلقات ختم کردئیے، لیکن میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں، یہ اور بات ہے کہ وہ موڈرن ہے اور میں باریش۔ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں اور میرے دونوں مسئلوں کا حل بتائیں۔
2737 مناظرجب سے
میری شادی ہوئی ہے یعنی چھ مہینے سے تب سے میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوتا آرہا
ہے۔ جھگڑے کے بعد ہم مل بھی جلدی جاتے ہیں۔ لیکن یہ سب جھگڑوں سے میں پریشان
رہتاہوں کسی چیز میں من نہیں لگتا۔کیا سبب ہے اور اس سے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟
برائے کرم آپ رہنمائی کریں۔ (شادی سے پہلے ہم نے فون پر بات کی تھی جو کہ جائز
نہیں ہے یہ اس کا تو اثر نہیں ہے)؟
میں امریکہ میں الیکٹرانک انجینئرنگ کا طالب علم ہوں۔ میں یہاں کے فتنہ کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں اور میں نہیں جانتا ہوں کہ اس سے میں اپنے آپ کو کیسے بچاؤں۔ میرا ایمان خطرہ میں ہے۔ میں روزانہ پانچ وقت کی نماز پڑھتاہوں اوررمضان میں تراویح بھی پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی جنسی خواہشات اور دوسری شیطانی شہوت مجھے نہیں چھوڑ رہی ہیں حتی کہ رمضان کے مہینہ میں بھی۔ میں آیة الکرسی اور درود شریف کی تلاوت کرتا ہوں لیکن میں ان احساسات سے چھٹکارا نہیں حاصل کرپارہا ہوں۔ میرے گھر والوں کومجھ سے بہت زیادہ امید ہے۔ مجھے خوف ہے کہ کہیں میں یہاں پر اس فتنہ کا شکار نہ بن جاؤں۔ مجھے کچھ طرح کا عمل بھیج دیں تاکہ میں صحیح اسلامی روح کے ساتھ رہ سکوں اورامریکہ میں اپنے ایمان کو بچاسکوں۔
2126 مناظر