عنوان: کچھ مہینے پہلے ہم نے استخارہ کیا اور خواب دیکھا۔۔۔
سوال: کچھ مہینے پہلے ہم نے استخارہ کیا اور خواب دیکھا اور ہمارا خواب ایک ہی طرح کا تھا۔
(۱) میں نے آصف کے بارے میں خواب دیکھا (ان سے میں پیار کرتی ہوں) کہ وہ میرے شہر میں مجھ سے ملاقات کے لیے آئے ، جب وہ واپس جارہے تھے تو میں بھی ان کے ساتھ جارہی تھی ، ہم ٹرین میں تھے ، ہمارے پاس ٹکٹ نہیں تھا، جب ٹی ٹی آیا تو انہوں نے ہمیں ٹکٹ دیا ، آصف نے تقریباً ایک ہزار سے زائد پیسے دئیے اور ہم نے سیٹ تلاش کی ۔
(۲) آصف کی طرف سے ․․․․․․․میں نے دو مرتبہ خواب دیکھا کہ شبینہ میرے ساتھ میرے پرانے گھر میں ہے ، اچانک میرے گھر کے کسی فرد کی آواز آئی اور پھر میں نے شبینہ کو چھپانے کی کوشش کی ، مگر چھپا نہیں سکا۔ میرے گھر والوں نے اس کو دیکھ لیا ، والدہ ناراض ہورہی تھیں، میں نے ان کو اور گھر والوں کوبتایا کہ شبینہ وہابی ہوگئی ہے ، اس لیے اس کے گھروالوں نے گھر سے نکال دیا ہے ، تو میرے گھروالے نارمل ہوگئے اور میرے نکاح کے لیے تیار ہوگئے۔
(۳) میں نے خواب دیکھا کہ ہم دونوں اپنے کمرے میں ہیں،ہم میاں بیوی ہیں ، وہ بستر پر بیٹھی تھی، میں نے اس سے کہا کہ میں ابھی ہاکی میچ سے واپس آرہا ہوں ۔
آصف کے گھروالے ہمارے نکاح کے لیے تیار نہیں ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ میں بریلوی فیملی سے ہوں اور اللہ نے مجھے ہدایت دیدی ہے ، اس لیے وہ میرے خلاف ہیں۔
جواب نمبر: 5490926-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1486-319/H=11/1435-U
خوابوں کی تعبیر یہ ہے کہ بغیر نکاح کے آپس کے تعلقات کا انجام دینا بہت خراب ہے، دونوں سچی پکی توبہ کرکے اپنی اپنی اصلاح کرلیں اور ایک دوسرے سے علیحدگی کو لازم کرلیں، اللہ پاک ہدایت کاملہ سے نوازے آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند