• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 38263

    عنوان: بارہ سال ہوگئے ہیں مگر کہیں رشتہ طے نہیں ہوپارہا ہے

    سوال: بہن کی شادی کے لئے ہم لوگ بہت پریشان ہیں، بارہ سال ہوگئے ہیں مگر کہیں رشتہ طے نہیں ہوپارہا ہے، ابھی ایک سال سے بڑی بہن کی ماہواری بھی رک گئی ہے، عمر قریب 35/ سال ہوچکی ہے، ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔ ڈاکٹر کا علاج ایک سال سے ہورہا ہے مگر کچھ بھی فائدہ نہیں ہورہا ہے اور نکاح بھی نہیں ہوپارہا ہے۔ مفتی صاحب ، آپ سے گذارش ہے کہ کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے میری بہن کا نکاح ہوجائے اور ماہواری شروع ہوجائے۔ میری شادی ہوچکی ہے، میری بہن کی تکلیف مجھے دیکھی نہیں جاتی ہے، وہ بھی کافی دکھی رہتی ہے اور پانچوں اوقات کی نماز پابندی کررہی ہے ۔ آپ حضرات سے گذارش ہے کہ میری بہن کے لیے خوشی خوشی دعا کریں، کیوں کہ اللہ ولی علماء ہی ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 38263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 984-809/B=6/1433 گھر کے لوگ کثرت سے ”یَا لَطِیْفُ“ پڑھتے رہیں، اور بہن سے فرمادیں کہ وہ ”یَا جَامِعُ“ برابر پڑھتی رہے، ان شاء اللہ اس پڑھنے کی برکت سے کوئی رشتہ ضرور آئے گا۔ ہم دعا بھی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے اس بیماری سے شفا عطا فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند