عنوان: اچھے رشتے كے لیے دعا
سوال: میں ۲۱/ سال کی لڑکی ہوں۔ اور میری شادی کے لئے رشتہ دیکھ رہے ہیں پر کہیں سے بھی اچھا رشتہ نہیں آرہا ہے۔ الحمد للہ میں پنجگانہ نماز کی پابند ہوں اور قرآن بھی پڑھتی ہوں، تہجد بھی پڑھتی ہوں۔ اور ہر رات عشاء کی نماز کے بعد سورہ یٰسین کی ۳۶/ ویں آیت بھی پڑھ رہی ہوں شادی کے لئے۔
براہ کرم، مجھے کوئی دعاء یا وظیفہ بتائیں، میں بہت پریشان ہوں شادی کو لے کر۔
جواب نمبر: 16444301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1451-1226/sd=1/1440
آپ یالطیف بعد نمازِ عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں، پھر مناسب رشتے کے لیے دعا کریں اور جب تک مقصد حاصل نہ ہو یہ عمل کرتی رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند