• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 607379

    عنوان: تہجد کی نماز کے بعد سجدے میں دعا کرنا 

    سوال:

    سوال : تہجد کی نماز کے بعد سجد ے میں دعا کرنا جائز ہے ؟ کہا یہی جاتا ہے کہ سجدے میں اللہ تعالیٰ قریب ہوتے ہیں اس سلسلے میں بہتر رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 607379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 459-315/H=04/1443

     تہجد کی نماز کے سجدہ میں منقول و ماثور دعائیں مانگ لیں اس میں تو کچھ حرج نہیں لیکن نماز تہجد کے بعد مستقلاً صرف سجدہ کریں اور اس میں دعاء مانگیں یہ ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند