متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 44091
جواب نمبر: 4409101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 389-389/M=3/1434 اللہ تعالیٰ حالات کو سازگار اور پرسکون بنائے (آمین) اگر لوگ اعمال کو درست کرلیں تو حالات خود صحیح ہوجائیں گے، بطور تدبیر کہ جان ومال کی حفاظت کے لیے حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ کی مرتّبہ ”منزل“ روزانہ پڑھا کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
ایک رشتہ دار کی طبیعت بہت خراب ہے سانس کی تکلیف ہے جو سردی میں بڑھ جاتی ہے۔
ابھی آئی سی یو میں ہیں کچھ نے بتایا اثر ہے آپ کوئی راستہ بتائیں۔
اگر اس بات کا یقن ہو کہ کسی چیز پہ فلاں کی نظر لگ جائے گی توایسی صورت میں کیا احتیاطی تدبیر اختیار کرنی چاہئے؟
2594 مناظرمیں پاکستان میں کام کررہا ہوں اور سعودی میں نوکری حاصل کرنا چاہتاہوں۔ برائے کرم مجھ کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے کوئی دعا اور وظیفہ بتائیں؟
2439 مناظرمیری بہن کی شادی کے لیے کوشش کررہے ہیں، لیکن کہیں طے نہیں ہورہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عملیات کا اثر ہے، میری بہن کو ہمیشہ سردرد اور کمر درد لگا رہتا ہے، غذاء بھی بہت اچھی ہے، بہت جلد تھک جاتی ہے، ان کی شادی کے لیے براہِ کرم کوئی دعا بتائیں۔
2515 مناظرمجھے ایک بہت بری عادت ہے مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیسے یہ عادت مجھ سے چھوٹ جائے۔ اس عادت سے میری صحت بہت خراب ہوگئی ہے۔ میں بہت کوشش کررہا ہوں لیکن نہیں چھوٹ رہی ہے۔ میں نے بہت حکیموں کے پاس اس بیماری کا علاج کرایا لیکن ختم نہیں ہورہی ہے۔ مجھے پیشاب میں دھات جانے کی بیماری ہے۔ مردانگی قوت ختم ہورہی ہے۔ میری عمر 29سال ہے۔ پچھلے دس سال سے یہ حالت ہے۔ میری ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔ اللہ کے لیے میری مدد کریں۔ قرآن کریم اورحدیث شریف سے مجھے اس کا حل بتادیں۔
5461 مناظر