• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 37701

    عنوان: دعا

    سوال: میرا ایک دوست ہے، اس نے اپنی ایک رشتہ دار لڑکی کو گلے لگایا اور اس کے ہونٹوں کو چوما ، اب وہ اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہے اور بہت استغفار کر رہا ہے، کیا اسے اللہ بخش دے گا؟ اور اسے کیسا عذاب ہوگا؟ اور کوئی ایسا وظیفہ ہے تو بتائیے جس سے اللہ اسے معاف کردے ...اور اگر کوئی ایسا کوئی واقعہ کسی صحابہ کے ساتھ ہوا ہو تو وہ بھی بتائے گا۔ اور اس لڑکی کو بھی بہت افسوس ہے، اس کے لیے کچھ بتائیے ۔ اور یہ سب دونو ں نے جان بوجھ کر کرا تھا ، لیکن اب توبہ کرنا چاہتے ہیں ہمیشہ کے لئے۔ براہ کرم، رہنمائیں فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 613-613/M=4/1433 گناہ سرزد ہوجانے کے بعد اس پر شرمندگی اور ندامت ایمان کی علامت ہے، لڑکا اور لڑکی دونوں صدق دل سے توبہ استغفار کریں اور آئندہ اس سے مکمل اجتناب رکھیں، تو امید ہے کہ اللہ معاف فرمادیں گے، ہوسکے تو کچھ صدقہ وخیرات بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند