متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 161865
جواب نمبر: 16186501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:988-831/N=9/1439
(۱): ہر فرض نماز کے بعد اول وآخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ آیت کریمہ: فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ تین مرتبہ پڑھ کر اور دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے ناخن والے حصہ پر دم کرکے آنکھوں پر پھیرلیا کریں، إن شاء اللہ آپ کی بینائی ٹھیک ہوجائے گی۔
(۲): استخارہ کا طریقہ بہشتی زیور حصہ دوم میں آیا ہے، آپ بہشتی زیور میں پڑھ کر سمجھ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
استخارہ کے بارے میں کیا بیان ہے۔ اگر اس میں ہاں آتا ہے تو اور نہ آتا ہے تو؟ اورکس کس طریقہ سے استخارہ کرسکتے ہیں؟ ایک چیز کے لیے کتنی بار استخارہ کرنا جائز ہے؟
3916 مناظرکیا نظر لگ جائے ایسا ہوتا ہے؟ اگر ہوتاہے تو یہ کیا چیز ہے؟ اور اگر نظر لگ جائے تو اس سے چھٹکارا پانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں۔
5558 مناظرمجھے جریان کی شکایت ہے جب بھی میں پائخانہ
کرنے جاتاہوں منی نکل جاتی ہے مجھے ذکر بتائیں کہ مجھے روحانی او رجسمانی صحت ملے۔
بڑی مشکل میں ہوں۔ کوئی کام کرنے میں دل ہی نہیں کرتا۔ بہت بار حکیموں کے پاس گیا
او رجریان کے لیے علاج کروایا جیسے ہی دوائی لاتا ہوں کتنی بھی کوشش کے باوجود
علاج پر سے دل اٹھ ہی جاتا ہے۔ نہ میں دنیاوی اعتبار سے ترتیب پر ہوں نہ دینی
اعتبار سے۔ سستی او رکاہلی بہت آگئی ہے۔ میرے لیے خاص دعا کریں اور مجھے اس کے لیے
ذکر اور دوائیاں بتائیں۔
میری ایک ہی بہن ہے اور ما شاء اللہ تیئس سال کی ہے لیکن اس کا رشتہ کہیں سے آتانہیں ہے کافی لوگ دیکھنے آنے کا ارداہ کرتے ہیں پر آتے نہیں اور جو آتے ہیں وہ کچھ جواب دیتے نہیں۔ میری بہن دیکھنے میں خوبصورت بھی ہے تندرست بھی ہے ۔ہم سورہ رحمن اور سورہ فرقان کی آیت نمبر 54پڑھتے ہیں اس کا بھی اکیس دن کا عمل کیا ہے لیکن کبھی بات نہیں بنتی آپس کے لڑکے لوگ ہیں لیکن کوئی لینے کو تیار نہیں ۔
2584 مناظرمیں
نے آپ کے ایک سوال کے جواب میں پڑھا ہے کہ دعا کی شروعات میں اللہ کی بہت تعریف
کرنا چاہیے۔ کیا آپ کوئی ایسی خاص آیت قرآن کی بتاسکتے ہیں یا ایسی کوئی خاص حدیث
جس میں اللہ کی بہت تعریف کی گئی ہو تاکہ میں بھی اسے اپنی دعا کے شروع میں اضافہ
کرسکوں۔ مہربانی ہوگی اگر آپ آیت نمبر بھی بتادیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور ہر وقت درود شریف پڑھتی ہوں اور بہت سارے وظیفے پڑھتی ہوں قرض کے لیے۔مجھے کسی کو بہت سارے پیسے ادا کرنے ہیں اور اس کی ادائیگی میں اللہ کے علاوہ کسی اور سے مدد کی امید نہیں ہے کہ میں اپنا قرضہ ادا کرسکوں۔اس وقت جب میں نے قرضہ لیا تھا تو میرے شوہر مجھے پیسہ دیتے تھے لیکن اب ان کے پاس مجھے دینے کے لیے مزید نہیں ہے اور نیز وہ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ مجھے قرض ادا کرنا ہے۔میں ہر نماز کے بعد بہت زیادہ روتی ہوں اور بہت ساری دعائیں پڑھتی ہوں قرض کے لیے کیوں کہ میرے پاس گھر پر اسلامی کتابیں ہیں ۔ میں نے تین دن کا روزہ رکھا کیوں کہ میں نے کتاب میں پڑھا تھا کہ کسی بھی حاجت کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے لیکن چار ماہ ہوچکے ہیں جب سے میں وظیفہ، دعا، روزہ اور بہت ساری نفل حاجت کے لیے پڑھ رہی ہوں لیکن میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔جب وہ شخص پیسے کے لیے کہتاہے تو میں اس کے سامنے چلاتی ہوں اور یہ ظاہر نہیں کرتی ہوں کہ میرے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن اس سے بات کرتی ہوں اوراس سے مزید وقت مانگتی ہوں۔ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ اللہ ہماری کسی بھی طریقہ سے مدد کرسکتاہے جب وہ چاہے یعنی معجزہ، اور غیب سے مدد کرسکتا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کہاں غلطی پر ہوں اور کیا ہے کہ میں صحیح نہیں کررہی ہوں۔ برائے کرم میری مدد کریں میرے چھوٹے بچے ہیں اور میں ہمیشہ قرض کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں اور ہمیشہ غمگین رہتی ہوں کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں پاگل ہوجاؤں گی۔ میں نے بہت سی مرتبہ قرآن مکمل کیا ہے اور میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ پڑھتی رہتی ہوں یہاں تک کہ فیملی کو دینے کے لیے میرے پاس وقت نہیں رہتا ہے ۔ یا میں گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہی ہوں۔
2808 مناظرمیں پانچ وقت کی نماز اور قرآن مجید کی تلاوت پابندی سے کرتا ہوں۔ میں مسلسل اسلامی کتابیں بھی پڑھتا ہوں۔ مجھے ایک پریشانی ہے جو مجھے گزشتہ ۱۶/ سالوں سے پریشان کررہی ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ جب میں زنا بالجبر کا واقعہ سنتاہوں تومیں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوجاتاہوں۔ گر زنابالجبر لڑکے اور لڑکیوں کے آزادانہ ملاپ اور بے پردہ ہو نے کی وجہ سے ہوتاہے تو اس وقت میریہ یہ حالت نہیں ہوتی ہے۔۔۔؟؟؟
1704 مناظرگناہ
کی سزا کب ملتی ہے؟ اگر کوئی شخص گناہ کی کوشش کرے مگر اس میں کامیاب نہ ہو سکے تو
کیا اسے اس کی نیت کی وجہ سے گناہ ملے گا؟ (۲)نیکی کی جزا کب ملتی ہے؟
کیا صرف نیت سے نیکی کی جزا مل جاتی ہے؟ (۳)کیا کسی بھی درود پاک کو پڑھنے سے
دس رحمتیں ملتی ہیں اور دس خطائیں معاف ہوجاتی ہیں؟