• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 64274

    عنوان: کیا چالیس سال عمر ہونے کے بعد گناہ آسانی سے معاف نہیں ہوتے؟

    سوال: میں نے سنا ہے کہ جس کی عمر چالیس سال تک پہنچ جاتی ہے تو اللہ تعالی آسانی سے اس کا گناہ معاف نہیں کرتاہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ چالیس سال کے بعد عقل پختہ ہوجاتی ہے ، اگرچالیس سال کے بعد کوئی گناہ کرتاہے تو اس کو عمداً گناہ کرنا سمجھا جائے گا۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 64274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 466-463/H=5/1437 صحیح یہ ہے کہ جو شخص گناہ پر اصرار نہ کرے بلکہ سچے دل سے اخلاص کے ساتھ اللہ پاک کی طرف متوجہ ہوکر سچی پکی توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ اس کی توبہ قبول فرماکر معاف فرمادیتے ہیں خواہ توبہ کرنے والا کسی عمر کا انسان ہو، بس توبہ توبہ ہو یعنی تمام شرائطِ توبہ کو پورا کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند