• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155439

    عنوان: شراب چھڑانے کی دعا

    سوال: حضرت، میری چھوٹی بہن کے شوہر جن کو شراب پینے کی عادت ہے، ان کو کچھ دماغی طور پر بھی سکون نہیں ہے۔ گھر پر رہ کر طرح طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔ (۱) ہر آدھے گھنٹے میں پانی کے ساتھ روٹی کھاتے ہیں۔ (۲) بار بار اپنا خود بی پی (BP) چیک کرتے ہیں۔ (۳) گھر سے باہر نہیں نکلتے۔ گھر سے باہر نکلنے پر گھبراہٹ ہو جاتی ہے۔ (۴) بیوی اور بچوں سے ہمیشہ غصہ کرتے ہیں۔ (۵) کاروبار بھی ٹھپ ہوگیا ہے، کیا اِن پر جادو کا اثر ہے؟ برائے مہربانی کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں کہ جس سے شراب کی عادت بھی چھوٹ جائے اور دماغی طور سے بھی صحیح ہو جائیں۔ جلد از جلد جواب دیں، میری بہن بہت پریشان ہے۔

    جواب نمبر: 155439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 123-100/M=1/1439

    کسی اچھے ماہر ڈاکٹر سے چیک اَپ کرالیں اگر بیماری ہے تو اس کا علاج کرائیں، شراب کی عادت چھڑانے کی ہر جائز تدبیر جوممکن ہو اختیار کریں چاہے تدریجاً ہو۔ اس کی جگہ کوئی جائز مشروب متبادل کے طور پر پلانے کی کوشش کریں، صبح وشام یہ آیت کریمہ: قُلْ لَا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَالطَّیِّبُ وَلَو اَعْجَبَکَ کَثْرَةُ الْخَبِیْثِ، فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰاُولِی الألْبَابِ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ (مائدہ: ۱۰۰) چائے یا پانی وغیرہ پر دم کرکے یا طشتری وغیرہ پر لکھ کر اور اس کو چائے وغیرہ میں گھول کر پلا دیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند