• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 63761

    عنوان: بلند آواز سے ذكر كرنا كیسا ہے؟

    سوال: آج کل کچھ پیر صاحب مھنا میں کچھ لوگ ایک ساتھ مل کر بلند اواز سے ذکر کرتے ھیں ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 390-376/N=4/1437 سوال میں مذکور پیر صاحب اگر متبع شریعت وسنت اور صاحب نسبت ہیں اور کسی شیخ کامل سے انھیں اجازتِ بیعت حاصل ہے تو ان کا اپنے مریدین ومتوسلین کو ازالہ رذائل، اصلاح نفس اور اخلاص اور ایمان کی دیگر مطلوبہ صفات کے حصول کے لیے طریقت کے کسی معتبر سلسلہ کے مشائخ کے طریق پر ذکر کرانا جائز ہے، اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں، البتہ اگر مسجد میں اس طرح کی مجالس قائم کی جائیں تو نمازیوں اور دیگر حاضرین مسجد کی رعایت اہم وضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند