• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 150318

    عنوان: زندگی کی پریشانیوں سے چھٹکارے کے لیے کوئی دعا یا عمل بتائیں

    سوال: مفتی صاحب! زندگی ہر روز بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، میری ایک بڑی بہن ہے اس کی عمر اب ۳۰-۲۹/ سال کو پہنچ رہی ہے، ابھی تک شادی نہیں ہوئی، ہماری والدہ کافی پریشان ہیں اوپر سے میری پڑھائی ختم ہوکر تقریباً ڈیڑھ سال ہوگئے ہیں، ابھی تک کوئی نوکری نہیں ملی، میں جس شعبہ (field) میں ہوں معاشی گراوٹ کی وجہ سے اس شعبہ والوں کو کمپنیوں سے نکالا جا رہا ہے۔ مفتی صاحب! کوئی حل بتائیں، ہماری ساری فیملی بڑے کٹھن وقت سے گذر رہی ہے۔ کوئی دعا یا کوئی عمل بتائیں۔

    جواب نمبر: 150318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 932-818/H=7/1438
    اللہ پاک تمام پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے، حلال روزی برکت والی مرحمت فرمائے، بہن کے لیے جلد از جلد صالح جوڑا اور بہترین رشتہ عطا کرے، گھر میں سب حضرات سے کہہ دیں کہ ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش سات سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات دفعہ پڑھ کر دعاء کا اہتمام جاری رکھیں، صبر شکر تقویٰ پرہیزگاری کو لازم پکڑیں، ان شاء اللہ، اللہ پاک پریشانیاں دور فرمادے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند