• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14149

    عنوان:

    جب سے میری شادی ہوئی ہے یعنی چھ مہینے سے تب سے میرا اور میری بیوی کا جھگڑا ہوتا آرہا ہے۔ جھگڑے کے بعد ہم مل بھی جلدی جاتے ہیں۔ لیکن یہ سب جھگڑوں سے میں پریشان رہتاہوں کسی چیز میں من نہیں لگتا۔کیا سبب ہے اور اس سے کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟ برائے کرم آپ رہنمائی کریں۔ (شادی سے پہلے ہم نے فون پر بات کی تھی جو کہ جائز نہیں ہے یہ اس کا تو اثر نہیں ہے)؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1020=1020/م

    ناجائز عمل کا برا اثر تو ہوتا ہے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ دونوں (میاں بیوی) کے درمیان جھگڑا اسی کا اثر ہو، کبھی زوجین کے مابین ناراضگی ایک دوسرے کے حقوق ادا نہ کرنے کی بنا پر بھی ہوتی ہے اور کبھی کسی اور سبب سے بھی ہوسکتی ہے۔ آپ اس کے اسباب ووجوہات پر خوب غور کیجیے اور جو وجہ سمجھ میں آئے کہ اس سبب سے جھگڑا ہوتا ہے اس کو دور کیجیے، جھگڑے کے بعد فوراً آپ دونوں میں میل ملاپ ہوجانا اور معافی تلافی کرلینا پسندیدہ امر ہے، گھر میں فضائل اعمال وغیرہ کی تعلیم شروع کریں پنج وقتہ نمازوں کی پابندی رکھیں، اور ان آیات کو پڑھ کر دم کرلیا کریں: یَا اَیُّہَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ وذکر واُنْثٰی وَجَعَلْنَاکُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَائِلَ لِتَعَارَفُوْا اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقَاکُمْ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ الف بیني وبین زوجتي کما ألفت بین موسی وہارون مَثَلًا کَلِمَةً طَیِّبَةً کَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ اَصْلُہَا ثَابِتٌ وَفَرْعُہَا فِیْ السَّمَآءِ، تُؤْتِیْ اُکُلَہَا کُلَّ حِیْنٍ بِاِذْنِ رَبِّہَا وَیَضْرِبُ اللّٰہُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ اسی طرح گھر میں داخل ہوتے وقت سلام ودعا پڑھنے کا بھی اہتمام رکھئے۔ ان شاء اللہ میاں بیوی میں محبت، حسن سلوک، اور خوش گوار تعلقات قائم ہوں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند