• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 608789

    عنوان:

    رشتے میں رکاوٹ دور ہونے کا وظیفہ

    سوال:

    سوال : محترم میرے رشتے میں بہت رکاوٹ ہے․․․ بات شروع ہوتی ہے اور طے پاتے پاتے ختم ہو جاتی ہے․․․ جنات کا اثر بھی تھا اس کے لیے تعویذ بھی پہنا ہوا ہے․․․ برائے کرم کوئی وظیفہ بتایے جس سے رشتے میں رکاوٹ دور ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 608789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 611-475/M=06/1443

     ہر حکم اللہ تعالی کی طرف سے طے ہے اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے لہٰذا رشتے میں رکاوٹ کے وسوسے میں مبتلا نہ ہوں، اپنا ایمان و یقین مضبوط رکھیں، اور اعمال کی طرف توجہ کریں اگر کوئی عمل خلاف شرع ہو رہا ہو تو اسے ترک کریں، جناب و شیاطین و آسیبی اثرات سے حفاظت کے لیے معوذتین صبح و شام پڑھنے کا اہتمام کریں، سورہٴ واقعہ اور سورہٴ طارق بھی روزانہ پڑھ لیا کریں، یَا لَطِیْفُ اور یَا جَامِعُ کا وظیفہ ایک سو گیارہ مرتبہ، اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سونے سے پہلے پڑھ لیا کریں اور یہ آیت بکثرت پڑھا کریں: رَبِّ إنِّیْ لِمَا أنْزَلْتَ إلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ اور ہر نماز کے بعد بھی سات مرتبہ پڑھ لیا کریں اور خصوصی دعاوٴں کا بھی اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند