• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 173228

    عنوان: اللہ اور اس کے رسول کے بارے میں دل میں برے خیالات آنا؟

    سوال: میں دل سے اللہ اور ااکے رسول کو مانتا ہوں اور میرا عقیدہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول اور اللہ کے حکموں کو برا بھلا کہنا کفر ہے اور ٹھکانا جہنم ہے۔ پھر بھی کچھ دنوں سے میرے ذہن میں اللہ کو گالی دینے کا خیال آتا تھا جس سے میں بہت پریشان ہو جایا کرتا تھا اس کے بعد نبی کے بارے میں بھی خیال آنے لگا میں اور پریشان ہونے لگا کبھی کبھی نبی کے بارے میں برے خیال آنے پر میرے زبان سے نکلا ہے پھر میں نے فوراََ کہا کہ نہیں ہے ۔میں صرف ہے اور نہیں ہے کہتا باقی کچھ نہیں ۔میں توبہ بھی خوب کر رہا، ہوں میری بیوی بھی ہے میں کیا، کروں؟ جلدی جواب دیجئے۔

    جواب نمبر: 173228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 47-33/B=01/1441

    اللہ اور اس کے رسول کے بارے میں صرف دل دل میں برے خیالات، گالی کے خیالات آئے تو یہ معاف ہے، اس پر کوئی مواخذہ نہیں ہوگا۔ اور جو برے خیال دل میں آئے اور زبان سے بھی کہہ دیا تو وضاحت سے کے ساتھ صاف صاف لکھئے، اس کے بعد جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند