• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 33985

    عنوان: درود کی بہت سی قسمیں موجود ہیں جیسے درود تاج، درود تنجینا، درودلکھی۔ براہ کرم، اسلامی نقطہٴ نظر سے ان درودوں کی حیثیت ومرتبہ کے بارے میں بتائیں۔

    سوال: درود کی بہت سی قسمیں موجود ہیں جیسے درود تاج، درود تنجینا، درودلکھی۔ براہ کرم، اسلامی نقطہٴ نظر سے ان درودوں کی حیثیت ومرتبہ کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 33985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1788=1079-11/1432 (۱) درود شریف سب سے افضل اور بہتر وہ ہیں جن کے الفاظ احادیث میں منقول ہیں اورایسے بعض درودوں کا مجموعہ بزرگوں نے یکجا کرکے رسالہ اور کتاب کی شکل میں چھاپ دیا ہے، مثلاً ”زاد السعید“، یہ احادیث میں منقول وماثور درودوں کا مجموعہ ہے۔ (۲) بعض درود ایسے ہیں جن کے الفاظ احادیث میں منقول نہیں ہیں، مگر معنی کے لحاظ سے تنوع پیدا کرنے کے لیے بزرگوں سے منقول ہیں، جیسے ”دلائل الخیرات“ان کا پڑھنا بھی جائز ہے، البتہ فضیلت نمبر ایک کی ہے۔ (۳) بعض درود شریف ایسے ہیں جن کے الفاظ بھی حدیث میں منقول نہیں ہیں اور معنی کے اعتبار سے بھی صحیح نہیں ہیں یا ناشرین نے غیرمستند فضائل ان درودوں کے لکھ کر عوام میں پھیلادیا ”درود تاج“ کے نام سے جو درود عوام میں مشہور ہے اور قرآن شریف کے ناشرین نے شروع قرآن میں انھیں شامل کردیا، معلوم نہیں کہاں سے ایجاد ہوا ہے اور جو فضائل عوام اس کے بتلاتے ہیں وہ محض غلط اور لغو ہیں، یہی حال درود لکھی کا ہے، لہٰذا نمبر ایک کے درود شریف کا پڑھنا افضل اور اولیٰ ہے نمبر (۲) کا جائز ہے نمبر (۳) کا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند